21 ستمبر، 2025، 6:48 PM

آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا

آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا

تینوں مغربی ممالک نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے پہلے فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا، جسے عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیزی اور وزیرِ خارجہ پینی وانگ نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ آسٹریلیا فلسطینی عوام کی جائز اور دیرینہ خواہشات کو تسلیم کرتا ہے اور دو ریاستی حل کو پائیدار امن کا واحد راستہ سمجھتا ہے۔

کینیڈا کی جانب سے وزیرِ اعظم مارک کارنی کے دفتر نے اعلان کیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اٹھایا گیا ہے تاکہ دو ریاستی حل کے امکانات کو برقرار رکھا جاسکے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم اسٹارمر نے بھی اعلان کیا کہ لندن نے فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے تاکہ امن کی امید کو زندہ رکھا جا سکے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امدادی سامان کی رسائی کو ممکن بنائے اور سخت گیر پالیسیوں کو ترک کرے۔

تینوں ممالک نے اس اقدام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پیش کیا۔

News ID 1935486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha