مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں ایرانی رہنماؤں اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ ایران اپنی حاکمیت اور خودمختاری کا اچھی طرح دفاع کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ