22 جون، 2025، 1:58 PM

ایران پر حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا، وزیرخارجہ

ایران پر حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا، وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے دفاع کا حق ہے۔ ہمارے پاس جواب دینے کے آپشنز موجود ہیں اور ہر حال میں جواب دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پر امن جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تعمیری ملاقاتیں ہوئی تھیں اتنے میں اچانک امریکہ نے ہماری جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حملہ جارحیت کا واضح نمونہ ہے جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔ ایران اپنی آزادی اور حاکمیت کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنی سرزمین کا دفاع جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے جھوٹا وعدہ کیا تھا کہ دنیا میں جاری جنگوں کو ختم کیا جائے گا تاہم ایران کے ساتھ خیانت کی۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ ایک طرح کی جارحیت تصور کی جائے گی۔ عالمی جوہری ایجنسی اور اس کے سربراہ پر اس کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

News ID 1933778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha