26 مئی، 2025، 12:34 PM

صدر ٹرمپ چند دنوں کے اندر غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کریں گے، صہیونی میڈیا

صدر ٹرمپ چند دنوں کے اندر غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کریں گے، صہیونی میڈیا

صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر آئندہ چند دنوں کے دوران غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں قابل توجہ پیش رفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بذات خود اس معاہدے کا اعلان کریں گے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی مذاکراتی وفد آج قاہرہ روانہ ہوسکتا ہے۔ مصری دارالحکومت سے موصول ہونے والی اطلاعات مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں بھی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مثبت خبریں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان ایک نیا معاہدہ زیرِ غور ہے جس کے تحت دو ماہ کی جنگ بندی کے بدلے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آسکتی ہے۔

ابھی تک دونوں فریقین نے اس مجوزہ معاہدے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی، تاہم علاقائی اور بین الاقوامی سفارتی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

News ID 1932963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha