مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حمایت یافتہ کردش سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے آگاہ کیا ہے کہ داعش کے عناصر نے کل دیر الزور کے مشرقی مضافات میں واقع علاقے الصبحہ پر نئے حملے کئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ڈی ایف فورسز اور داعش عناصر کے درمیان جھڑپیں چل رہی ہیں۔
ایس ڈی ایف کے مطابق، ان کی چوکیوں پر داعش کے مسلسل حملوں کا یہ تیسرا دن ہے جب کہ حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک میں عدم استحکام اور ناامنی شدت اختیار کر گئی ہے جب کہ الجولانی رژیم ملک کا امن بحال کرنے کے بجائے امریکی صیہونی منصوبے کی تکمیل کے لئے جد وجہد کر رہی ہے!
آپ کا تبصرہ