26 مئی، 2025، 1:12 PM

اسرائیل کا غزہ کے اسکول پر فضائی حملہ، مزید 25 فلسطینی شہید

اسرائیل کا غزہ کے اسکول پر فضائی حملہ، مزید 25 فلسطینی شہید

اسرائیل نے رات کے وقت غزہ کے اسکول پر فضائی حملہ کیا، جس کے باعث 25 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل نے جس اسکول کو نشانہ بنایا اس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

غزہ حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے، مگر اس حوالے سے اسرائیل کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اب غزہ کی پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فیصد پر کنٹرول رکھتی ہے۔

یہ براہ راست زمینی دراندازی اور رہائشی اور شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی اور بھاری گولہ باری کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہے جو فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روکتا ہے، یا غیر منصفانہ جبری بے دخلی کی پالیسیوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

News ID 1932966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha