17 مئی، 2025، 7:12 PM

فلسطینی عوام کی اجتماعی نسل کشی کا کوئی جواز نہیں بنتا، گوتریس

فلسطینی عوام کی اجتماعی نسل کشی کا کوئی جواز نہیں بنتا، گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بغداد میں عرب سربراہی اجلاس میں غزہ، لبنان، یمن، لیبیا اور سوڈان کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے خطے اور دنیا کو بڑے چیلنجز سے خبردار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بغداد میں عرب لیگ کے 34ویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے زور دے کہا کہ فلسطینی عوام کو جس اجتماعی نسل کشی کا سامنا ہے، اس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

گوتریس نے لبنان اور شام کی علاقائی خود مختاری کا احترام کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے ملکی بحران کے خاتمے کے لیے متحارب یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سوڈان، صومالیہ اور لیبیا کے بارے میں کہا: تنازعات کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قوتوں کے درمیان مسلسل رابطے ضروری ہیں۔

انہوں نے عراقی حکومت اور عوام کے لیے بین الاقوامی حمایت پر زور دیتے ہوئے، انسانی امداد فراہم کرنے اور انسانی حقوق کو مضبوط بنانے کے لیے موئثر اقدامات اور کوششوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔

News ID 1932744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha