22 مارچ، 2025، 2:06 PM

شام، تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک دن میں 72 افراد قتل، رپورٹ

شام، تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک دن میں 72 افراد قتل، رپورٹ

شام میں دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے دہشت گردوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 72 افراد کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں برطانوی تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی زیرقیادت مختلف دہشت گرد گروہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 72 افراد کو قتل کردیا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے رپورٹ دی ہے کہ ان میں سے 58 افراد کو تحریر الشام کے حمایت یافتہ دھڑوں سے وابستہ مسلح گروہوں نے طرطوس اور لاذقیہ میں قتل کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقی افراد حلب، درعا، دیر الزور، دمشق اور حمص کے علاقوں میں قتل کیے گئے۔

8 دسمبر 2024 کو غیر ملکی حمایت یافتہ تحریر الشام کے جنگجوؤں نے صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمے کیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں اور مسلح اپوزیشن گروہوں نے شمال مغربی ساحلی علاقوں میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا تھا۔

برطانوی ادارے کے مطابق گذشتہ 100 دنوں میں 4,711 سے زائد عام شہری مارے جاچکے ہیں، جن میں 345 خواتین اور 194 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، 1,805 افراد کو سابق حکومت سے وابستگی اور فرقہ وارانہ شناخت کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔متاثرین کی اکثریت علوی مذہبی اقلیت سے تعلق رکھتی تھی۔

News ID 1931299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha