مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے جنوبی ساحلوں پر ذوالفقار مشقیں جاری ہیں۔
اس موقع پر بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے بتایا کہ یاک 130 لڑاکا طیاروں نے پہلی بار مشترکہ فضائی آپریشن میں حصہ لیا اور اپنی جدید اور منفرد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مشق میں یاک 130 لڑاکا طیارے کی شمولیت کو ایئر فورس کی صلاحیتوں کے مظاہرے کے لیے ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ یہ لڑاکا طیارہ اپنے جدید ڈیزائن اور اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کے ساتھ اپنے آغاز میں ہی متاثر کن اور قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا۔
آپ کا تبصرہ