1 مارچ، 2025، 7:53 PM

امریکا میں اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکا میں اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکی ریاست نیو جرسی کے ہوئی اڈے سے اڑان بھرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیو جرسی میں ایک کارگو کمپنی کے ہوائی جہاز میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ نیوورک انٹرنیشنل پر دوبارہ اتار لیا۔

رپورٹ کے مطابق کارگو ہوائی جہاز ساز و سامان لے کر انڈیانا پولیس جارہا تھا، اڑان بھرنے کے بعد جب یہ سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔

خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لینڈنگ سے قبل رن وے پر فائر بریگیڈ تیار تھی جس نے فوری اقدامات کر کے آگ کو بجھا دیا تاہم کچھ کارگو کو نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1930799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha