31 جنوری، 2025، 8:36 AM

رہنماؤں کی شہادت سے مقاومت مزید مضبوط ہوگی، حماس

رہنماؤں کی شہادت سے مقاومت مزید مضبوط ہوگی، حماس

حماس نے اپنے اعلی کمانڈر محمد ضیف اور دیگر رہنماؤں کی شہادت پر کہا ہے کہ رہنماؤں کی شہادت سے مقاومت کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف اور دیگر رہنماؤں کی غزہ جنگ میں شہادت کی تصدیق کے بعد اعلان کیا ہے کہ مقاومت کا سلسلہ پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے رہنماؤں اور تحریک کی علامتوں کو شہید کرنے سے ہمارا عزم متزلزل نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔ ہم بیت المقدس کی آزادی اور مقدس مقامات کے دفاع کے لیے اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

غزہ کی جنگ کے بارے میں حماس نے کہا کہ صیہونی حکومت کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔ حماس فلسطینیوں کے لیے ایک خودمختار ریاست کے قیام کا خواب پورا ہونے تک اپنے شہداء کے راستے پر چلتے ہوئے دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے حماس نے کہا کہ وہ اپنے تمام اسیران کی آزادی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ ہمارے شہداء کے نقش قدم پر چلنے کے لیے نئے مجاہدین تیار ہیں، جو فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا خون بہانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے میں ایک معاہدے کے تحت 33 صیہونی قیدیوں کو تقریباً 1,900 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔

News ID 1929964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha