28 جنوری، 2025، 8:16 AM

اسرائیل غزہ کی جنگ میں کامیاب نہیں ہوا، بن گویر

اسرائیل غزہ کی جنگ میں کامیاب نہیں ہوا، بن گویر

انتہا پسند صہیونی رہنما بن گویر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی جنگ میں کامیابی نہیں ملی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، انتہا پسند صہیونی رہنما بن گویر نے غزہ کی جنگ میں حماس کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی مکمل ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے نتن یاہو کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

 ایتمار بن گویر نے کہا کہ غزہ کی جنگ کے حوالے سے کامیابی کے دعوے اور میدان میں نظر آنے والے حقائق کے درمیان ایک بڑی خلیج ہے۔ حماس کو ختم کرنے کی بات کی گئی لیکن آج جو حالات ہیں وہ ان وعدوں سے کوسوں دور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو ایک ایسے معاہدے کے ذریعے سیاسی کامیابیاں حاصل ہوئیں جسے میں سرنڈر معاہدہ کہتا ہوں جس پر اسرائیل نے اتفاق کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم نتن یاہو کی پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل فتح کہاں ہے جس کا وعدہ کیا گیا تھا؟ حماس کی تباہی کہاں ہے؟ جب ہم غزہ کی صورت حال اور حماس کی موجودہ پوزیشن دیکھتے ہیں تو یقین نہیں ہوتا کہ ایسا کیا ہوا ہے۔

شمالی اسرائیل کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے بن گویر نے کہا کہ شمالی علاقے میں بھی یہی صورت حال ہے۔ جنوبی لبنان کے رہائشی حزب اللہ کے زرد جھنڈے لہراتے ہوئے واپس آ چکے ہیں۔ یہ سب واقعی غور و فکر کا متقاضی ہے۔

News ID 1929890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha