10 جنوری، 2025، 10:33 PM

جنوبی شام میں صیہونی حکومت کی نئی نقل و حرکت، جولانی رجیم کو سانپ سونگھ گیا!

جنوبی شام میں صیہونی حکومت کی نئی نقل و حرکت، جولانی رجیم کو سانپ سونگھ گیا!

میڈیا ذرائع نے جنوبی شام میں صیہونی حکومت کی نئی فوجی نقل و حرکت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا ذرائع نے جنوبی شام میں صیہونی حکومت کی نئی فوجی نقل و حرکت کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی رجیم کی فضائیہ کے جنگی آلات اور ٹینک جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ  بھیجے جا رہے ہیں۔

در ایں اثناء قابض صیہونی فوج نے جنوبی شام کے ذرعی علاقے کو فوجی مقاصد کے لئے تباہ کر دیا ہے۔

صیہونی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے جنوبی علاقے کی مختلف پہاڑیوں پر 15 واچ ٹاورز بھی قائم کئے ہیں۔!

واضح رہے کہ شام پر صیہونی رجیم کے قبضے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ملک پر قابض الجولانی رجیم خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔!

News ID 1929479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha