مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دوبارہ کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ مذاکرات ناکام رہے تھے۔ قطر، مصر، اور امریکہ کی ثالثی میں دوحہ میں صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے آخری مذاکرات کا دور آٹھ دن تک جاری رہا لیکن بالآخر تل ابیب نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو واپس بلاکر ان مذاکرات کو ناکام بنادیا۔
غزہ میں یرغمال صہیونیوں کی ہلاکت کی خبریں آنے کے بعد صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے اندرونی دباؤ اب نتن یاہو کی کابینہ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نتن یاهو نے جنگ بندی کے معاہدے اور حماس کی قید میں موجود قیدیوں کی رہائی کے لیے دوحہ میں اسرائیلی وفد کے مذاکرات کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
بیان کے مطابق دوحہ میں صیہونی حکومت کے مذاکرات کی نئی ذمہ داری موساد، صیہونی فوج اور اس حکومت کی داخلی سلامتی کی ایجنسی پر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس وقت غزہ میں حماس کی قید میں ایک سو سے زائد صیہونی یرغمالی موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 50 قیدی زندہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ