13 دسمبر، 2024، 10:05 AM

شام، تکفیری اپنا رنگ دکھانے لگے، حضرت رقیہ کے حرم سے دعاؤں کی کتابیں اور پرچم جمع کیا گیا+ ویڈیو

شام، تکفیری اپنا رنگ دکھانے لگے، حضرت رقیہ کے حرم سے دعاؤں کی کتابیں اور پرچم جمع کیا گیا+ ویڈیو

تحریر الشام کے دہشت گردوں نے حضرت رقیہ علیہا السلام کے حرم میں زیارت اور دعاؤں کی کتابیں اور پرچم جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام نے مذہبی مقامات کو محدود کرنا شروع کیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تکفیریوں نے حرم مطہر میں موجود مفاتیح الجنان اور زیارت اور دعاؤں کی دوسری کتابیں، سجدہ گاہ اور پرچم جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے تحریر الشام کے ایک وفد نے مکمل اسلامی آداب اور احترام کے ساتھ حرم کا مختصر دورہ کیا تھا۔

ذیل میں آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں کہ گذشتہ رات حرم حضرت رقیہ مکمل خالی ہے اور کوئی زائر موجود نہیں۔

News ID 1928769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Waqarulhassan PK 16:50 - 2024/12/14
      0 0
      Ye galat Kiya geya