10 دسمبر، 2024، 8:08 AM

ایران فنی قواعد و ضوابط کے تحت عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تعاون کے لئے اب بھی تیار ہے، عراقچی

ایران فنی قواعد و ضوابط کے تحت عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تعاون کے لئے اب بھی تیار ہے، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ نے آئی اے ای اے کے سربراہ کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران عالمی ادارے کے فنی قواعد و ضوابط کے اندر رہتے ہوئے ادارے کے ساتھ تعاون کے لئے اب بھی تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اس گفتگو میں ایران اور ایجنسی کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے بورڈ آف گورنرز کے بعض اراکین کے غیر تعمیری اقدامات پر سخت تنقید کی جن کی وجہ سے گروسی کے حالیہ دورہ تہران میں کے دوران ہونے والی پیش رفت میں تعطل آیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس طرح کے اقدامات کا فوری جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران فنی حدود میں رہتے ہوئے ایجنسی کے ساتھ تعمیری تعاون کے لیے آمادگی اور عزم رکھتا ہے۔

اس موقع پر آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایران کے ساتھ سنجیدہ تعامل کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایجنسی اپنی ذمہ داریوں اور اختیارات کے دائرے میں دیگر فریقین کے ساتھ بھی مشاورت کررہی ہے تاکہ موجودہ مسائل کے حل کے لیے موزون ماحول پیدا کیا جا سکے۔

News ID 1928699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha