4 دسمبر، 2024، 6:02 PM

شام، امریکی فوج کا شامی سیکورٹی فورسز پر حملہ

شام، امریکی فوج کا شامی سیکورٹی فورسز پر حملہ

امریکی فوج نے دیرالزور میں شامی سیکورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی افواج نے صوبہ ادلب اور حلب پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں پر حملے کے بجائے شامی سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔

مشرقی شام کے صوبہ دیرالزور میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر امریکی فوج نے ڈرون حملے کیے۔

امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بہانے شام میں اپنی فوجیں تعیینات کررکھی ہیں تاہم اب تک مختلف صوبوں میں امریکی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کیا ہے۔ امریکہ نے متعدد مواقع پر دہشت گردوں کی مدد کی ہے جس کی وجہ سے شامی فوج کا آپریشن متاثر ہوا ہے۔

گذشتہ روز سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس اور شام نے امریکہ اور اسرائیل کو حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں شریک قرار دیا تھا۔

News ID 1928568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha