شامی فوج کا ادلب کے جنوب مشرق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج کا ادلب کے جنوب مشرق میں وہابی امریکی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کا ادلب کے جنوب مشرق میں وہابی امریکی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے شامی فوج پرپہلے راکٹوں سے حملہ کیا اور اس کے بعد زمینی حملہ شروع کیا لیکن شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کا اس علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

News Code 1895818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =