مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے صوبہ حمص کے قریب الشعیرات ایئر پورٹ پر امریکی میزائل حملوں کو عالمی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ کےاحمقانہ اور بزدلانہ حملہ کا مقصد وہابی دہشت گردوں کو شکست سے بچانا ہے۔
صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح امریکہ نے الشعیرات ایئر پورٹ پر میزائلوں سے بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس جارحانہ فوجی حملے سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کے لئے وہ کوئی بھی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ شامی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کےبزدلانہ حملوں کے باوجود وہابی دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کا آپریشن جاری رہےگا اور شامی عوام اور حکومت کی وہابی دہشت گردوں پر فتح یقینی ہے۔
آپ کا تبصرہ