3 دسمبر، 2024، 12:00 PM

شام میں جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، ایرانی وزیرخارجہ

شام میں جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بشار الاسد اور ترک وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا ہے کہ شام میں جنگ کسی کے فائدے میں نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شام میں جنگ سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دمشق اور انقرہ میں شامی اور ترک حکام کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں۔

بشار الاسد اور ہاکان فیدان کے ساتھ مذاکرات میں باہمی تعلقات اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں فسادات جاری رہیں تو پورا خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آئے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام، حکومت اور فوج کے ساتھ رہے گا اور خطے مٰیں کشیدگی کم کرنے کے لئے کسی قسم کی سفارتی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

News ID 1928542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha