17 نومبر، 2024، 2:46 PM

شام کو ایران کی خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، ایرانی وزیردفاع

شام کو ایران کی خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، ایرانی وزیردفاع

ایرانی وزیردفاع بریگیڈئیر جرنل عزیزی نصیرزادہ نے کہ اہے کہ شام کو ایران کی خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیردفاع بریگیڈئیر جنرل عزیزی نصیرزادہ نے کہا ہے کہ تہران اور دمشق کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک نازک وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی میں شام کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ حالیہ دورے میں شامی اعلی حکام کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر مذاکرات ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر دفاع شامی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر اعلی سطحی وفد کے ساتھ دمشق کے دورے پر پہنچے ہیں۔

News ID 1928176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha