مہر خبررساں ایجنسی نے مقاومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات اور مراکز پر حملے کیے ہیں۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی بحریہ کے اہم مرکز اور نگرانی کے لئے استعمال ہونے والے اڈے اسٹیلا مریس پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
دوسرے بیان کے مطابق مجاہدین نے حیفا کے جنوب مشرق میں واقع ہوائی اڈے اور فوجی مرکز رامات ڈیوڈ پر کئی میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
تنظیم نے ایک اور بیان میں العدیسہ شہر کے جنوب میں صہیونی فوجی اجتماع پر توپخانے کی مدد سے حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ کفرکلا اور کریات شمونہ میں بھی صہیونی فوجی مراکز پر میزائل اور راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع کے مطابق مارون الراس اور مرگلیوت میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ