31 اکتوبر، 2024، 9:25 AM

غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی فوری ضرورت، عراقچی کی مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو

غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی فوری ضرورت، عراقچی کی مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے مصر اور قطر کے ہم منصبوں سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے فوری خاتمے پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ اور لبنان میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ عوام کا قتل عام روکنے کے لئے کوششوں کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

عراقچی نے قطر کے وزیر اعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران خطے کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی میں صہیونی جارحیت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششوں پر زور دیا اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ غزہ اور لبنان میں بے گناہ عوام کا قتل عام روکنے کے لئے مشترکہ موقف اختیار کریں۔

دراین اثناء ایرانی وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب ٹیلفونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر فلسطین اور لبنان کی حمایت میں تحریک چلانے پر اتفاق کیا اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ جنگ بندی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

News ID 1927807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha