مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی حاکمیت پر حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اور سپاہ پاسداران نے ہوشیاری کا مظاہرہ کیا اور صہیونی حکومت کو عالمی سطح پر رسوا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے وعدہ صادق آپریشن اور صہیونی حکومت کے حملوں کے درمیان موازنہ کرنے سے ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
قالیباف نے کہا کہ غاصب صہیونیوں کو غزہ اور لبنان پر جارحیت کے بعد کوئی ہدف حاصل نہیں ہوسکا اسی وجہ سے آج دنیا میں صہیونی حکومت بے آبرو ہوگئی ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ اگرچہ صہیونی حکومت ایران پر حملے میں ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق خود کو حاصل حق استعمال کرے گا اور جارحیت پر صہیونی حکومت کو یقینی طور پر سزا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں صہیونی حکومت امریکی حمایت کے تحت بے گناہ عوام کا قتل عام کررہی ہے۔ امریکہ کا انتباہ کیا جاتا ہے کہ ناجائز صہیونی حکومت کو لگام دے اور جنگ بندی پر مجبور کرے۔
انہوں نے ایران پر صہیونی حکومت کے حملے کی مذمت کرنے والے ممالک کی قدردانی کی اور تاکید کی کہ خطے کی سیکورٹی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممالک پر برابر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ یہ ہدف سب کے باہمی تعاون کے بغیر حاصل نہیں ہوگا۔
قالیباف نے کہا کہ کل کے حملے میں شہید ہونے والے مسلح افواج کے جوانوں نے ملکی کی حفاظت میں اپنی جان قربان کردی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور شہداء کے لواحقین کو تسلیت پیش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ