مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے حماس کے سربراہ اور سینئر کمانڈر یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بہادر مجاہد یحییٰ سنوار کی شہادت پر تحریک حماس کے بھائیوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو میدان جنگ میں دشمن کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تحریک حماس کے اپنے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مسجد اقصیٰ کی آزادی تک فلسطینی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ