9 اکتوبر، 2024، 3:18 PM

برطانوی سکیورٹی عہدیدار کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، ایران

برطانوی سکیورٹی عہدیدار کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی سکیورٹی عہدیدار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ برطانوی حکام کو بے بنیاد الزامات لگانے اور گمراہ کن مسائل اٹھانے کے بجائے قابض اسرائیلی رجیم کی جارحیت اور جرائم کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف ایک برطانوی سیکورٹی عہدیدار کے دعوؤں کو ثبوت کی کمی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا اور گزشتہ دو سالوں سے ان بے بنیاد دعووں کی تکرار پر برطانیہ کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5  کے سربراہ کین میک کیلم نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری 2022 سے برطانیہ میں ایران کے حمایت یافتہ 20 ممکنہ طور پر مہلک منصوبوں میں خلل پڑ گیا ہے۔

News ID 1927294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha