8 اکتوبر، 2024، 8:30 AM

طوفان الاقصی کا ایک سال مکمل ہونے پر موساد ہیڈکوارٹر پر میزائلوں کی بارش

طوفان الاقصی کا ایک سال مکمل ہونے پر موساد ہیڈکوارٹر پر میزائلوں کی بارش

طوفان الاقصی کا ایک سال مکمل ہونے پر حزب اللہ نے "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے کے ساتھ موساد کے ہیڈکوارٹر پر میزائلوں کی بارش کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے طوفان الاقصی کا ایک سال مکمل ہونے پر صہیونی حکومت کی دفاعی اور انٹیلی جنس تنصیبات پر میزائل حملے کیے ہیں۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "لبیک یا نصراللہ" کے کوڈ کے ساتھ اسرائیل کے خلاف خیبر آپریشن کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر آپریشن میں صہیونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر کو میزائل حملوں سے ہدف بنایا گیا۔

علاوہ ازین تل ابیب کے نواحی علاقے میں موجود صہیونی فوج کے اڈے گلیلوت پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کا دفاع ہمارا وظیفہ ہے۔ صہیونی فوج کی جارحیت کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔

دراین اثناء لبنانی مقاومت نے اپنے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے صہیونی فوجی مرکز المرج کے اطراف میں صہیونی فورسز پر میزائل حملے کئے ہیں۔

News ID 1927262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha