مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت و مدد پر فلسطینی شہریوں کے تشکر کے پیغامات سامنے آئے ہیں۔
اس حوالے سے ایک فلسطینی شہری نے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو شائع کی، جس میں انہوں نے فلسطین کے لیے ایران کی مدد اور حمایت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
فلسطینی شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اور فلسطینی قوم مخلصانہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کو سلام بھیجتے ہیں۔ ہم اپنے گروپوں اور جوانوں کو فراہم کردہ تمام ہتھیاروں، مالی، طبی اور ہر طرح کی امداد کے لیے ایرانی حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کرنے والا ملک ہے کیونکہ ایرانی ایک ایسی قوم ہے جس نے شاہ، ساواک اور دیگر حکمرانوں کے زمانے سے ظلم کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ ہم اور پوری دنیا اس وقت صیہونیوں کے ہاتھوں اذیت میں مبتلا ہیں۔ (یہودیوں کی اذیت پسندی اس حد تک بیزارکن تھی کہ) انہیں تمام یورپی ممالک سے نکال دیا گیا۔
اس فلسطینی شہری نے مزید کہا کہ یورپیوں نے انہیں فلسطین بسایا تاکہ ان سے جان چھڑائیں۔ یہودیوں کو فلسطین میں بھیجنا محبت کی وجہ سے نہیں تھا، کیونکہ اگر یورپی ان سے محبت کرتے تو وہ انہیں اپنے پاس رکھتے اور ہمیں یہاں اپنی زندگی گزارنے دیتے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پوری ایرانی قوم کو سلام، ہم فلسطینی عوام ہمیشہ آپ سے محبت کرتے رہیں گے۔ لبنان زندہ باد، فلسطین زندہ باد اور ایران زندہ باد۔ ہم فتح حاصل کرنے کے لیے انقلاب میں مصروف ہیں۔
آپ کا تبصرہ