8 اکتوبر، 2024، 10:40 AM

لبنان سے اسرائیل پر ایک ہی دن میں 130 سے ​​زائد میزائل داغے گئے، صیہونی میڈیا چیخ پڑا

لبنان سے اسرائیل پر ایک ہی دن میں 130 سے ​​زائد میزائل داغے گئے، صیہونی میڈیا چیخ پڑا

صیہونی میڈیا ذرائع نے لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر آج شام 5 بجے تک تقریباً 135راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی ہے کہ فوج نے لبنان سے شمال میں عسکری ٹھکانوں پر 135 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس وقت ایکر، نہاریہ اور حیفہ کے مضافات میں جنگی سائرن بج رہے ہیں۔
دوسری طرف آج حماس نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر خان یونس سے تل ابیب پر درجنوں میزائل داغے، جس سے چار صیہونی آباد کار زخمی ہوگئے۔

News ID 1927261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha