مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان اور فلسطین پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں اضافے اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔
وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں عوام نے فلسطین اور لبنان کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی اور صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ریلی میں ملک کے صدر نکولس مادورو نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں فلسطین اور لبنان کے جھنڈے بھی تھے۔
آپ کا تبصرہ