30 ستمبر، 2024، 11:36 AM

ایران صہیونی حکومت کے کسی بھی اقدام کو جواب دئیے بغیر نہیں چھوڑے گا، ترجمان وزارت خارجہ

ایران صہیونی حکومت کے کسی بھی اقدام کو جواب دئیے بغیر نہیں چھوڑے گا، ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے کسی بھی اقدام کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے ایران صہیونی حکومت کے کسی بھی اقدام کو جواب دئیے بغیر نہیں چھوڑے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ عراقچی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔ ایران نے گوتریش سے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

کنعانی نے کہا کہ ایران لبنانی اعلی حکام کے رابطہ کرتے ہوئے حالات کی نگرانی کررہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران صہیونی حکومت کے کسی بھی اقدام کو جواب دئیے بغیر نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے سید حسن نصراللہ شہید ہوگئے لیکن ان کا مکتب زندہ ہے۔ مقاومتی بلاک اور لبنانی عوام صہیونیوں کی موت اور بیت المقدس کی آزادی کا خواب پورا کریں گے۔

News ID 1927045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha