19 ستمبر، 2024، 9:47 AM

بیروت پر صہیونی سائبر حملے، حزب اللہ کا جواب یقینی ہے، لبنانی وزیرخارجہ

بیروت پر صہیونی سائبر حملے، حزب اللہ کا جواب یقینی ہے، لبنانی وزیرخارجہ

لبنان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے بزدلانہ سائبر حملے کے بعد حزب اللہ ہر حال میں جواب دے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب نے بیروت پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملوں کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مسلسل حملوں کے بعد خطے میں وسیع جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے سائبر حملوں کے نتیجے میں کئی لبنانی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے تاہم حزب اللہ کو ہم نہیں روک سکتے ہیں۔ صہیونی حکومت کی جانب سے شدید ضربہ لگنے کے بعد حزب اللہ کا جواب حملہ یقینی ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں کے دوران پیجر اور واکی ٹاکی ڈیوائسز میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر بیس افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1926749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha