30 ستمبر، 2024، 11:17 AM

بیروت پر صہیونی ڈرون حملہ،عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین کے تین کمانڈر شہید

بیروت پر صہیونی ڈرون حملہ،عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین کے تین کمانڈر شہید

بیروت پر صہیونی حکومت کے حملے میں عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین کے تین کمانڈر شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے دوبارہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین کے تین رہنما شہید ہوگئے ہیں۔

عوامی تحریک نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک اپنے رہنماوں کی شہادت کے بعد سوگ منارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر محمد عبدالال، عماد عودہ اور عبدالرحمن عبداللہ صہیونی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

تنظیم نے کہا ہے کہ ہم شہداء اور عوام سے عہد کرتے ہیں کہ غاصب حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھیں گے۔

دوسری طرف المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے شہر صور کے جنوبی علاقوں پر بمباری کی۔

وادی بقاع میں مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کی جانب سے حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

News ID 1927038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha