29 ستمبر، 2024، 4:12 PM

سید حسن نصر اللہ کے قتل سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، پاکستان

سید حسن نصر اللہ کے قتل سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، پاکستان

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک ہیں جب کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان لبنان کے عوام سے یکجہتی کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شہری آبادیوں پر مسلسل حملے تشویشناک ہیں، عالمی قوانین کی پامالی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے، اسرائیل لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو خطے میں اس کی مہم جوئی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کریں۔

ترجمان کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہادت پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید خطرات سے دوچار کرے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو دہشتگرد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔

News ID 1927020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha