29 ستمبر، 2024، 4:05 PM

سید حسن نصراللہ کا اسرائیل کو مکڑی کے جالے سے بھی کمزور قرار دینا بالکل درست تھا

سید حسن نصراللہ کا اسرائیل کو مکڑی کے جالے سے بھی کمزور قرار دینا بالکل درست تھا

آئرلینڈ کی سامراج مخالف تنظیم آئرش لیبر نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے دن ثابت کریں گے کہ وہ درست تھے جب انہوں نے "اسرائیل" کو مکڑی کے جالے سے بھی کمزور قرار دیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی آئرلینڈ کی سامراج مخالف تنظیم "لیبر" نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ہم  صیہونیت مخالف عظیم مزاحمتی رہنما کو سلام پیش کرتے ہیں۔" 

آئرلینڈ کی سامراج مخالف تنظیم کا بیان درج ذیل ہے:

 سید نصر اللہ بیت المقدس کے راستے میں فلسطین اور لبنان کی آزادی کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئرلینڈ کی سامراج مخالف تنظیم "لیبر" نے تاکید کی: آنے والے دن ثابت کریں گے کہ سید حسن نصر اللہ کا "اسرائیل" کو مکڑی کے جال سے بھی کمزور قرار دینا بالکل درست اور معروضی حقیقت پر مبنی بیان تھا۔

اس آئرش تنظیم کا موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئرلینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے غزہ کی پٹی اور حال ہی میں لبنان میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد پارلیمنٹ سمیت حکومتی اداروں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے اور ملک کی سڑکوں پر نکل کر فلسطینی قوم کی حمایت اور تل ابیب کے لیے واشنگٹن کی حمایت کے خلاف نفرت کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1927018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha