مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیاسی جماعت حکمت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ اپنی پوری زندگی جہاد اور دین اسلام کی نصرت میں گزاری۔ انہوں نے انبیاء اور ائمہ کی راہ میں جام شہادت نوش کیا اور انبیاء و صدیقین کی صف میں شامل ہوگئے۔
عمار الحکیم نے صہیونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے امام حسینؑ سے درس لیا ہے۔ یہ قوم زندہ ہے۔ موت ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقاومت کا راستہ شہادت یا فتح تک جاری رہتا ہے۔ سید حسن نصراللہ کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے۔
آپ کا تبصرہ