30 اگست، 2024، 4:25 PM

شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

خبری ذرائع نے مشرقی شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

مہر نیوز نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مشرقی شام کے دیر الزور میں واقع کونیکو آئل فیلڈ پر قابض امریکی فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل حملے سے نمٹنے کے لیے امریکی فوجی اڈے میں قائم اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے۔ تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

دوسری جانب بعض ذرائع نے شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران عراق اور شام میں قابض امریکی افواج کے ٹھکانوں کو راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1926254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha