15 اگست، 2024، 3:46 PM

صہیونی جرائم کی حمایت پر امریکہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی جرائم کی حمایت پر امریکہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت نہ فقط امریکہ کے لئے باعث ننگ ہے بلکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جانا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ دس مہینوں کے دوران غزہ میں مظالم کے پہاڑ توڑتے ہوئے 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جس میں 15 ہزار بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی اور ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی بے گناہ عوام کو دہشت گرد اور صہیونی حکومت کے ظلم کو حق دفاع کہتا ہے۔ اسی بے بنیاد منطق کے ساتھ صہیونی حکومت کی مالی، سیاسی اور دفاعی مدد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت ایک نسل پرست حکومت ہے جو امریکی حمایت کے ساتھ کئی دہائیوں سے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے۔ صہیونی حکومت کے مظالم کی حمایت امریکہ کے دامن پر ہمیشہ کے لیے بدنامی کا داغ ہے۔ امریکہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔

News ID 1925987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha