12 اگست، 2024، 11:52 PM

صہیونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، ترجمان شورائے نگہبان

صہیونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، ترجمان شورائے نگہبان

ایرانی شورائے نگہبان کے ترجمان نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے سامنے انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شورائے نگہبان کے ترجمان ہادی طحان نظیف غزہ میں نہتے فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی بربریت سے غزہ میں گذشتہ دس مہینوں کے دوران 40 ہزار مظلوم فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے چمپئین بن کر دوسروں کو درس لینے والے ممالک کا موقف منافقانہ اور افسوسناک ہے۔

انہون نے کہا کہ غزہ کے حالات دیکھ کر انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک انسانیت سوز جرائم کو روکنے کے بجائے صہیونی حکومت کی حمایت پر کمربستہ ہوگئے ہیں۔

طحان نظیف نے کہا کہ ظلم اور باطل کو بالاخر ختم ہونا ہے۔ صہیونی ظالم حکومت بھی جلد اپنے انجام کو پہنچ کر نابود ہوجائے گی اور مقاومتی محاذ دنیا میں سرخرو ہوجائے گی۔

News ID 1925936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha