10 اگست، 2024، 6:41 PM

میانمار، روہنگیا پناہ گزینوں پر بنگلہ دیش کی سرحد پر ڈرون حملہ، درجنوں جاں بحق

میانمار، روہنگیا پناہ گزینوں پر بنگلہ دیش کی سرحد پر ڈرون حملہ، درجنوں جاں بحق

درجنوں روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش کی سرحد عبور کرتے ہوئے ڈرون حملے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں پر بنگلہ دیش کی سرحد عبور کرنے کے دوران ڈرون حملہ ہوا ہے۔

روہنگیا پناہ گزین میانمار سے بنگلہ دیش کی طرف پناہ لینے جارہے تھے۔ حملہ آور ڈرون کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان خواتین اور بچے بھی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد روہنگیا مسلمان اپنے عزیزوں کی لاشوں اور زخمی جسموں کو شناخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

رائٹرز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور اس کی دو سالہ بیٹی بھی شامل ہے۔ 

News ID 1925891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha