اقوام متحدہ کا میانمار سے مہاجرین کی آباد کاری کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار حکومت سے مہاجرین کی آباد کاری کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار حکومت سے مہاجرین کی آباد کاری کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم " آسیان " کے رہنماؤں سے ملاقات میں بنگلہ دیش میں مقیم میانمار کے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کے بنیادی حقوق سے محرومی اور نا گفتہ بہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تھائی لینڈ میں آسیان تنظیم کا 35 واں اجلاس آج سے شروع ہوا جس میں رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور سیکیورٹی سے جڑے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرز نے آسیان کے چند رہنماؤں سے ملاقات میں  کہا کہ میانمار بھی آسیان تنظیم کا رکن ہے اس لیے رکن ممالک میانمار حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

 رہنماؤں سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ روہنگیا مہاجرین کی بنگلہ دیش کے پناہ گزین کے کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپسی کے ٹھوس اور واضح اقدامات کرے اور مسلمان اقلیت کی جانوں اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ میانمار میں مسلم کش فسادات کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے تاہم دو برس گزرنے کے باوجود تاحال پناہ گزینوں کے اپنے گھروں کی واپسی ممکن نہیں ہوسکی۔

News Code 1895106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =