7 اگست، 2024، 11:40 AM

ایران اور اسرائیل کو خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بارے میں انتباہ کیا ہے، امریکہ

ایران اور اسرائیل کو خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بارے میں انتباہ کیا ہے، امریکہ

امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری بحران کے حوالے سے تہران اور تل ابیب کو متنبہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر دہشت گرد حملے کے بعد خطے میں جاری کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ صہیونی حکومت ان حالات میں بھی غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے۔

امریکہ رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم نے فریقین کو کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے متنبہ کردیا ہے۔ حملے اور غزہ میں جنگ جاری رہنے کی صورت میں خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے تہران اور تل ابیب دونوں کو براہ راست کہہ دیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کو مزید ہوا دینے سے گریز کیا جائے۔

News ID 1925833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha