مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہداء تہران کانگریس کے منتظمین سے ملاقات کے دوران کہا کہ دفاع مقدس کی برکت سے ہم نے مقاومت کا پیغام ایران کے اندر اور باہر ہر جگہ پھیلایا ہے۔
انہوں نے امریکی اور یورپی طلباء کی جانب سے غزہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے دعوؤں اور نعروں کو پامال کیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے طلباء کے ساتھ سخت اور توہین آمیز سلوک کیا گیا۔
رہبر معظم نے کہا کہ آج داعش جیسی تنظیموں کے خلاف ایرانی جوانوں کا جوش و جذبہ وہی ہے جو دفاع مقدس کے دوران اس زمانے کے جوانوں کے دلوں میں موجزن تھا۔ آج بھی تہران کے جوانوں میں یہی جذبہ زندہ ہے۔
آپ کا تبصرہ