22 جولائی، 2024، 1:33 PM

غزہ کے دفاع نے شہید عبداللہیان کو وزیر مقاومت بنادیا، ایرانی وزارت خارجہ

غزہ کے دفاع نے شہید عبداللہیان کو وزیر مقاومت بنادیا، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے مشیر برائے قانونی امور رضا نجفی نے کہا ہے کہ شہید عبداللہیان نے بین الاقوامی فورمز پر غزہ کا جرائت مندانہ دفاع کیا جس کی وجہ سے ان کو وزیر مقاومت کا لقب ملا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے مشیر برائے قانونی امور رضا نجفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبداللہیان نے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالتے ہی اپنی پالیسی اور حکمت عملی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید عبداللہیان نے بین الاقوامی سطح پر تعلقات بڑھانے کے لیے متوازن اور معقول پالیسی اپنائی۔ بین الاقوامی اداروں کی پالیسیوں پر تنقید کی جاتی ہے کہ ترقی پزیر ممالک کو اس میں کوئی مقام نہیں دیا جاتا ہے تاہم شہید عبداللہیان نے ہر فورم پر ایران کی موجودگی کو یقینی بنایا۔

رضا نجفی نے کہا کہ شہید رئیسی کی حکومت نے تمام بین الاقوامی فورمز پر غزہ اور مقاومت کی حمایت اور دفاع کے لیے آواز بلند کی۔ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے جرائت مندانہ دفاع کی وجہ سے شہید عبداللہیان عالمی برادری میں وزیر خارجہ مقاومت کے لقب سے مشہور ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے سیکا جیسے بین الاقوامی فورم میں صہیونی حکومت شرکت نہیں کرسکتی ہے۔

نجفی نے مزید کہا کہ اس وقت بیرون ممالک میں ایران کا کوئی منجمد اثاثہ نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے نومنتخب صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے رہنماؤں کو دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔

News ID 1925558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha