مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر صہیونی حملے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لیا جارہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ ہم دونوں فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ صبر سے کام لیتے ہوئے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے سے گریز کریں۔ عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگا۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ کے خاتمے اور یمن میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔
آپ کا تبصرہ