مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوروگوائے نے مشرق وسطی میں ایران اور اسرائیل کے مابین جاری عسکری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کی نازک صورتحال کے لیے ایک خطرناک قرار دیا ہے۔
اُروگوئے کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو نہایت تشویش سے دیکھ رہے ہیں، جو پہلے ہی سے ایک حساس مرحلے سے گزر رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوروگوائے ایک پرامن ملک کی حیثیت سے بین الاقوامی قانون کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیتا ہے، اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ایسے اقدامات سے گریز کریں جو مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں، اور سفارتی مکالمے کی راہ اختیار کریں۔
آپ کا تبصرہ