مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
بیان میں تاکید کی ہے کہ گذشتہ 57 سالوں سے اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی وجود قائم کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی عدالت نے ایک تاریخی حکم جاری کرتے ہوئے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی وجود کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور صہیونی حکومت کو غیر قانونی قبضہ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ حکم اگرچہ لازم العمل نہیں تاہم اس سے بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے مسئلے پر بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ