عالمي سطح پر صہيوني حكومت كي غير انساني كاروائيوں پر ہونے والي تنقيدوں كے باوجود صہيوني حكومت كي عدالت عاليہ كے سربراہ نے صہيوني حكومت كي خفيہ جيلوں اور تفتيشي مراكز كے بارے ميں اطلاعات فراہم كرنے كو ممنوع قرار ديا ہے ـ صہيوني حكومت كے خفيہ تفتيشي مراكز اور جيلوں ميں فلسطيني قيديوں كے ساتھ ہونے والے غير انساني سلوك كے بارے ميں مختلف خبروں كي اشاعت كے بعد سے صہيوني حكومت كے خلاف عالمي سطح پر تنقيدوں ميں شدّت آگئي ہے ـ خفيہ تفتيشي مراكز اور جيلوں كے راز فاش ہونے كے بعد صہيوني حكومت كے بعض حكام نے صہيوني پارلمنٹ كے ركن زھافا گلئون پر شك ظاہر كيا ہے كہ خفيہ تفتيشي مراكزميں اطلاعات انہوں نے فراہم كي ہيں ـ ليكن صہيوني حكومت كي عدليہ كے حكام اب بھي اس طرح كے خفيہ تفتيشي مراكز كا صحيح پتہ بتانے سے گريز كر رہے ہيں ـ صہيوني حكومت كے عدالت عاليہ كے سربراہ رھرون براك نے اس بارے ميں كہا ہے كہ جو خفيہ تفتيشي مراكز اسرائيل كے اندر موجود رہيں كسي كو بھي ان كا پتہ نہيں چلنا چاہئے ـ صہيوني حكومت كے خفيہ تفتيشي مراكز اور خوفناك جيلوں كے اندر ہزاروں فلسطيني بدترين حالات ميں زندگي بسر كر رہے ہيں ـ انہيں مختلف قسم كي وہ ايذائيں دي جارہي ہيں جو بيان كرنے كے قابل نہيں ہيں ـ اب تك صہيوني جيلوں ميں سيكڑوں فلسطيني شہداء اور سيكڑوں فلسطيني قيدي ناقص الاعضا اور لا علاج بيماريوں كے شكار ہوچكے ہيں ـ يہ سب كچھ ايسے وقت ميں ہو رہي ہے كہ انساني حقوق كے دعويدار عالمي ادارے خاص طور پر امريكہ صہيوني حكومت كي ان ظالمانہ كاروائيوں اور زيادتيوں كے باوجود خاموشي اختيار كئے ہوئے ہے? برازيل ميں انساني اعضاء كي اسمگلنگ كرنے والے ايك گروہ پر صہيوني حكومت نے ساتھ مل كے يہ كام كر رہا تھا، مقدمہ كي خبر شائع ہوئي ہے جن سے صہيوني حكومت كے بين الاقوامي اصول و قوانين كے خلاف بہت سے غير انساني زيادتيوں كے نمونے سامنے آئے ہيں ـ برازيل ميں چلنے والے مقدمہ ميں صہيوني حكومت كے ايك سابق فوجي افسر كا نام ہے جو غير قانوني انساني اعضاء كي اسمگلنگ كرنے والے ايك گروہ كا سربراہ ہے ـ برازيل كي عدالت نے اس اسرائيلي فوجي گيارہ سال كي قيد كي سزا سنائي ہے ـ افسر كا كہنا كے غير قانوني طور پر برازيلي لوگوں كے اعضاء اسرائيلي بيماروں كے لئے ارسال كرنے كے اس واقعہ سے صہيوني حكومت پہلے سے واقف تھي اور انساني اعضاء كے جدا كرنے اور ارسال كرنے ميں آنے والي لاگت خود صہيوني حكومت نے ادا كي ہے ـ اس طرح كے مسائل سے صہيوني حكومت كي انسانيت سوز ماہيت ايك بار پھربرملاہوئي ہے اور اس طرح كے اقدامات سے پتہ چلتا ہے كے صہيوني حكومت بين الاقوامي سطح پر تربيت يافتہ ايك انتہا پسند دہشت گرد حكومت كے سوا كـچھ نہيں ہے ـ
ريڈيو تہران
صہيوني حكومت بين الاقوامي سطح پر تربيت يافتہ ايك انتہا پسند دہشت گرد حكومت كے سواكـچھ نہيں ہے?
عالمي سطح پر صہيوني حكومت كي غير انساني كاروائيوں پر ہونے والي تنقيدوں كے باوجود صہيوني حكومت كي عدالت عاليہ كے سربراہ نے صہيوني حكومت كي خفيہ جيلوں اور تفتيشي مراكز كے بارے ميں اطلاعات فراہم كرنے كو ممنوع قرار ديا ہے
News ID 140794
آپ کا تبصرہ