مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم شہداء الاقصی بریگیڈ نے غرب اردن میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں اپنے جوانوں کی شہادت کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
المیادین کے مطابق طولکرم میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر صہیونی فورسز نے حملہ کرکے چار فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا تھا۔ شہداء الاقصی بریگیڈ کے مطابق شہید ہونے والے تنظیم کے اراکین تھے۔
فلسطینی تنظیم نے صہیونی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ شہید فلسطینیوں کے خون کا جواب لیا جائے گا۔
دراین اثناء فلسطینی جوانوں نے قلقیلیہ میں گشت کے دوران صہیونی فوجی قافلے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں صہیونی فورسز کو علاقہ چھوڑ کر فرار کرنا پڑا۔
آپ کا تبصرہ