24 جون، 2024، 7:38 AM

ایران اور بحرین کا سیاسی تعلقات از سرنو شروع کرنے پر اتفاق

ایران اور بحرین کا سیاسی تعلقات از سرنو شروع کرنے پر اتفاق

ایران اور بحرین نے سیاسی تعلقات کے آغاز کے آغاز کے لئے مذاکرات اور ماحول سازی پر اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعلقات کے آغاز کے لئے کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک کی وزرات خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور بحرین کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے دورہ تہران کے موقع پر میزبان ملک کے عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مذاکرات اور ماحول سازی پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گذشتہ سال باقاعدہ تعلقات بحال ہونے کے بعد خلیج فارس کے کنارے واقع دوسرے ممالک کے ساتھ بھی تعلقات میں حائل رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔ بحرین اور مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے اہم اقدامات ہوچکے ہیں۔

News ID 1924924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha